کے الیکٹرک کو ایک ماہ کیلئے صارفین پر 1 ارب 20کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی اجازت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک کو ایک ماہ کیلئے صارفین پر 1 ارب 20کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی اجازت
کے الیکٹرک کو ایک ماہ کیلئے صارفین پر 1 ارب 20کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی اجازت

کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر ایک ماہ کیلئے 1 ارب 20 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے جو فروری میں استعمال کی گئی بجلی پر 1 روپے 29پیسے فی یونٹ وصولی سے مشروط ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ بجلی کے تقسیم کار ادارے کا نیپرا سے درخواست میں کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں 3روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کا فیصلہ، پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول

کے الیکٹرک کا نیپرا سے استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اضافی فیول ایڈجسمنٹ کے ذریعے فروری میں استعمال کیے گئے ایندھن پر 3 ارب 4 کروڑ کے اضافی اخراجات ہوئے جن کی وصولی کیلئے بجلی مہنگی کرنا ضروری ہے۔

نیپرا کی ٹیم نے فروری کیلئے 1 روپے 29 پیسے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا تخمینہ لگایا۔ کیس افسران کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی درخواست کی بنیاد پر ایڈجسمنٹ 3 روپے 45 پیسے کی بجائے 3.95روپے بنتی ہے۔

چیئرمین نیپرا نے شہر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ پر سوال اٹھایا تو کے الیکٹرک کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے کا حالیہ مسئلہ تو پیش آیا ہے تاہم کراچی میں مزید کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی جسے کراچی کے شہریوں نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

Related Posts