پاکستان دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔ثقلین مشتاق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں لے سکتے، ثقلین مشتاق
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں لے سکتے، ثقلین مشتاق

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کو شکست دے سکتا ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ قومی ٹیم نے یہ سوچ اپنا لی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ورچؤل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ میں پاکستان تکنیکی اعتبار سے اپنا ہوم ورک مکمل کرچکا تھا، کھلاڑی بیٹنگ اوربالنگ دونوں میں حاوی رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیشہ سے یہ کہتا آیا ہوں کہ ٹیم جیت سے خوشی حاصل کرتی ہے یا پھر شکست سے سبق سیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ 15 سال میں غیر ایشیائی ٹیموں نے اسپنرز کو کھیلنے کیلئے اپنی اچھی تیاری کر لی ہے۔

آسٹریلین بیٹر عثمان خواجہ اورجوروٹ کی تعریف کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ اسٹیون اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے خوب رنز بنائے۔ ہمیں اسپن بولنگ کے شعبے میں کام کرنا ہے۔ فارغ اوقات میں اس پر منصوبہ بندی کرنی ہے۔

مہمان ٹیم آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کا ذکر کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں نے ٹیم میٹنگ کی اور نئے عزم و ولولے کے ساتھ سامنے آئے۔ دوسرے میچ میں گھبراہٹ کا شکار ہونے کی بجائے تاریخ رقم کردی۔ 

Related Posts