ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری کا عندیہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر کی درخواست پر عدالت نے اکتوبر میں سماعت مقرر کرلی
ٹوئٹر کی درخواست پر عدالت نے اکتوبر میں سماعت مقرر کرلی

لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدنے کے انکشاف کے بعد وہ ٹوئٹر صارفین کی خواہش پوری کرنے کے لیے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بننے کے بعد انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا جس میں انہوں نے صارفین سے رائے مانگی کہ وہ ٹوئٹر پر ترمیم یعنی (edit) کا آپشن چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ محض 19 گھنٹوں میں انہیں پول پر 16 لاکھ 33 ہزار سے زائد ووٹ دیے جاچکے ہیں جن میں 74 فیصد صارفین نے ہاں، جبکہ 25 فیصد نے نہ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے گمراہ کن معلومات کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ریگولیٹری میں فائلنگ کی جانے والی دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تقریباً 73 اعشاریہ 5 ملین شیئرز خریدنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

دریں اثناء ایلون مسک کے ٹوئٹر میں کاروباری شیئرز کو غیر فعال سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے اور اس کا مطلب یہ لیا جارہا ہے کہ وہ طویل المدت سرمایہ کار کے طور پر شیئرز کی خرید و فروخت کم سے کم کریں گے۔

Related Posts