وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔مشیر قومی سلامتی کا الوداعی پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔مشیر قومی سلامتی کا الوداعی پیغام
وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔مشیر قومی سلامتی کا الوداعی پیغام

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیرِ قومی سلامتی ملک میں جاری سیاسی بحران اور قومی اسمبلی تحلیل ہوجانے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ اپنے الوداعی پیغام میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم کا شکرگزارہوں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے گزشتہ روز کہا کہ میں آج بے حد مطمئن ہوں، جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ قومی سلامتی کا دفتر اور این ایس ڈی غیر معمولی ٹیم کے ہمراہ متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف  ریڈزون میں احتجاج کا فیصلہ

قومی سلامتی کے اداروں کو پاکستان کیلئے قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ مجھ پر بے پناہ ذمہ داریوں کے ساتھ اعتماد کیا گیا اور بطور مشیرِ قومی سلامتی اپنے کردار سے انصاف کرنے کی اجازت ملی۔

مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ کسی اعلیٰ عہدے پر اپنے ملک کی خدمت کرنے کا موقع بہت کم خوش نصیبوں کو ملتا ہے اور میری عمر میں ایسا کرنے کا موقع بے حد کم افراد کو میسر آتا ہے۔ میں نے ڈیڑھ سال تک ملک کی خدمت کی۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مجھے نہ صرف اپنے ملک کی خدمت کا موقع میسر آیا بلکہ میں نے ایک ناقابلِ یقین اعزاز کے ساتھ اپنے ملک کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھا۔ اپنے کیرئیر کو ہمیشہ پسندیدگی کی نظر سے دیکھوں گا۔ 

Related Posts