پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خود اپنے ہاتھ سے اپنا خاتما کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ وفاداری کا اصول راشد منہاس شہید طے کر گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی دشمن کی قید و غلامی میں ہوگی تو اپنے ہاتھوں آپ زندگی ختم کرکے غلامی سے انکار کر دو، ان پر پوری قوم کو فخر ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خود اپنے ہاتھ سے اپنا خاتما کر دیا، غلامی کسی صورت قبول نہیں ہے۔
یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کے وزیراعظم نے رہنے کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو مشورہ