پاکستانی سائیکلسٹ علی الیاس کا ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی سائیکلسٹ علی الیاس کا ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ
پاکستانی سائیکلسٹ علی الیاس کا ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ

پاکستان کے انٹرنیشنل سائیکلسٹ علی الیاس نے تاجکستان میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

41 ویں ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ روز پانچویں اور آخری روز دوشنبے چیلنج کپ کے طور پر منعقد ہونیوالے ماسٹرز اور امیچور ایونٹس میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی۔

ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کے علی الیاس نے ملک و قوم کیلئے سلور میڈل جیت لیا۔

سلور میڈل جیتنے والے علی الیاس کا تعلق بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی نیشنل چیمپئن شپ کے ساتھ کئی ایونٹس جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گریمی ایوارڈز، پاکستانی گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا

گزشتہ روزایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ چیلنج کپ میں ماسٹرز کیٹیگری میں علی الیاس 61 کلومیٹر روڈ ریس میں رنر اپ رہے اور سلور میڈل کے حق دار ٹھہرے بعدازاں یو اے ای کے خالد علی نے پہلی اور تاجکستان کے خاکی موو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید برآں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ پاکستان ٹیم کے منیجر وکوچ نثار احمد سمیت دیگر عہدیداروں نے بڑی کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی آئندہ بھی ہونیوالے انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک وقوم کے لئے مزید اعزازات حاصل کریں گے۔

Related Posts