اسلام آباد :مشترکہ اپوزیشن نے ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اپنا الگ اجلاس طلب کرکے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرتے ہوئے شہبازشریف کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔
سابق اسپیکر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے بطورا سپیکر اجلاس کی صدارت کی جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے پینل آف چیئرز کا اعلان کیا۔
اجلاس شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپوزیشن کے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا۔
علامتی اسپیکر ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھالتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے حکم کے خلاف فیصلہ دیا۔
مزید پڑھیں:آئین شکن کوسزاء نہ ملی تو ملک میں جنگل کا قانون چلے گا، مریم نوازعمران خان پر برہم
اس سے قبل قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے آرٹیکل 5 کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا تھا۔
اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 5 کے تحت ریاست سے وفاداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 7 مارچ کو ہمارے سفیر کو اجلاس میں مدعو کیا گیا جس میں دیگر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک پیش کی جا رہی ہے۔
جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو کالعدم قرار دیدیا تھا تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن نے ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اپنا الگ اجلاس طلب کرکے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرتے ہوئے شہبازشریف کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔
عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر 196 ووٹ آئے جبکہ سردار ایاز صادق نے ووٹ نہیں دیا۔
Opposition members present in the National Assembly Hall
Panel of Chair Ayaz Sadiq took the seat of SpeakerThe no-confidence motion is being prosecuted pic.twitter.com/fjvKMSczZC
— Majid_Ali_Mughal ???? (@MajidMughal01) April 3, 2022
195 members voted for the motion after last illegal ruling of Qaiser/Suri. National Assembly right now pic.twitter.com/XDtHDm387Q
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 3, 2022
اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اندر اجلاس شروع کر دیا pic.twitter.com/8ZDaDHVvOZ
— Nadeem Malik ???????? (@nadeemmalik) April 3, 2022
وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب !!! 197 کا مجموعی نمبر!! (ایاز صادق کے ایک ووٹ کے بغیر)۔ اپوزیشن کیجانب سے اسمبلی اجلاس۔ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 3, 2022