اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی منتخب حکومت کو ہٹانا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ حزبِ اختلاف نیب کیسز کے خوف اور کرسی کے لالچ کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع