وزیراعظم کو جان سے مارنے کی سازش کا مجھے علم نہیں،فروغ نسیم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کو جان سے مارنے کی سازش کا مجھے علم نہیں،فروغ نسیم
وزیراعظم کو جان سے مارنے کی سازش کا مجھے علم نہیں،فروغ نسیم

کراچی:سابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جان سے مارنے کی سازش کا مجھے علم نہیں اراکین کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل ہونا چاہئیے،صدر ملک میں ایمر جنسی لگا سکتے ہیں اس پرتبصرہ نہیں کروں گا۔

وہ کراچی ائیرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جان سے مارنے کی سازش کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے،تحریک عدم اعتماد نمبر گیم ہے اور اس میں آپشن یہی ہے کہ اپوزیشن یا حکومت کتنے نمبر لے سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے جو معاہدہ ہوا ہے اس پر دونوں قیادت کے دستخط ہیں یہ پیپلز پارٹی نے مان لیا ہے کہ شہری سندھ کے ساتھ کیا کیا زیادتیوں ہوئی ہیں ڈاکٹرخالد مقبول اور ایم کیو ایم کی کامیابی ہے کہ زیادتیوں کے حوالے سے آواز اٹھائی اور پیپلز پارٹی نے اسکوتسلیم کیا ہے،امید ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے کو پورا کرے گی۔

ہم نے شہباز شریف اور فضل الرحمان سے کہا ہے کہ وہ ضامن ہیں اور وہ پیپلز پارٹی سے معاہدے کو پورا کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ فروغ نسیم نے کہاکہ ایم کیو ایم کی ایک اسٹرٹیجک پوزیشن ہے۔

بلدیاتی قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے، تحریک عدم اعتماد کے لیے اراکین اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے،کوئی غل غپاڑہ نہیں ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا،ہاں ایم کیو ایم کی وزارت قانون لینا خواہش نہیں تھی،میری خواہش نہیں ہے کہ میں دوبارہ وزارت لوں،وعدہ تھا اپنے اجداد سے اسکو پورا کیا،اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

آئندہ بھی موقع ملاتو پاکستان کے لیے تو دن رات ایک کردیں گے،کراچی والوں کا اول اور آخر پاکستان ہے، پاکستان کے لیے کراچی والے جان دینے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی عوام کا وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے،پیر نورالحق قادری

ایک اورسوال کے جواب میں فروغ نسیم کاکہناتھاکہ مجھے نہیں پتہ عمران خان کے پاس کیا کچھ ہے نمبر گیم کیا ہے، ووٹ ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہے جس پر عملدرآمد ضروری ہے۔

Related Posts