افغانستان میں کھیل کے میدان میں بم دھماکے،بچوں سمیت 8 افرادہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں کھیل کے میدان میں بم دھماکے،بچوں سمیت 8 افرادہلاک
افغانستان میں کھیل کے میدان میں بم دھماکے،بچوں سمیت 8 افرادہلاک

ہرات: صوبے ہرات میں بچوں کا ایک گروپ ایک میدان میں کھیل رہا تھا کہ یکدم ہونے والے دو بم دھماکوں میں 8افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔

جنوبی صوبے ہلمند میں ایک شیل پھٹنے سے تین بچے ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر ہرات اور جنوبی صوبے ہلمند میں دو مختلف واقعات میں پانچ افراداورتین بچے ہلاک ہو گئے۔

طالبان حکام کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ہرات کے کھیل کے میدان میں پھٹنے والے بم حال ہی میں نصب کیے گئے تھے۔ تاہم ہلمند میں ہونے والا دھماکہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

مغربی شہر ہرات میں بچوں اور نوجوانوں کا ایک گروپ ایک میدان میں کھیلنے کے لیے آیا تھا اور اس وقت بم دھماکوں کی زد میں آ گیا جب یکے بعد دیگرے وہاں دو بم دھماکے ہوئے۔

طالبان کے مقرر کردہ صوبائی حکام کے مطابق اس دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور کم از کم 20 دیگر زخمی ہوئے۔جس میدان یہ واقعہ پیش آیا، وہ زیادہ تر اکھاڑے میں ہونے والی کشتی اور گھوڑے پر سوار ہو کر کھیلے جانے والے بزکشی جیسے روایتی کھیلوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مقامی پولیس نے جمعے کے روز ہونے والے ان ہلاکت خیز دھماکوں کے بعد علاقے سے ملنے والے دو بموں کو ناکارہ بھی بنا دیا۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے ہرات میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ہرات میں طالبان کے مقرر کردہ انٹیلیجنس دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں کھیل کے اس میدان میں موجود نہ پھٹنے والا گولہ بارود وہاں سے صاف کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس میدان کو محفوظ قرار دے دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: یوکرین کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردعمل

ترجمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جو بم پھٹے، وہ وہاں کھیلنے کے لیے جانے والے بچوں اور نوجوانوں کے گروپ پہنچنے سے کچھ دیر پہلے ہی نصب کیے گئے تھے۔

Related Posts