شیخ رشید کا ٹی وی اینکر بننے کا فیصلہ، شہباز گل اور حامد میر میں لفظی جنگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید کا ٹی وی اینکر بننے کا فیصلہ، شہباز گل اور حامد میر میں لفظی جنگ
شیخ رشید کا ٹی وی اینکر بننے کا فیصلہ، شہباز گل اور حامد میر میں لفظی جنگ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے ٹی وی اینکر بننے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر معاونِ خصوصی شہباز گل اور حامد میر میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی ٹی وی چینل پر شو شروع کریں گے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم نے ساڑھے تین سال تک عوامی مسائل حل نہیں کیے۔مصطفیٰ کمال

ٹوئٹر پیغام میں ٹی وی میزبان حامد میر نے کہا کہ شیخ رشید کو اچھی طرح پتہ ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اگر وہ ٹی وی میزبان بن گئے تو مجھے انتظار کرنا ہوگا۔

ٹی وی میزبان حامد میر نے کہا کہ اگر شیخ رشید ٹی وی میزبان بنے تو میں اس وقت کا انتطار کروں گا کہ جب ہمیں غیر جانبداری کا درس دینے والے بھی کوئی خطبہ دیں۔ 

دوسری جانب شیخ رشید کی حمایت کرتے ہوئے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ آپ کے کئی بہت ہی قریبی دوست صحافت سے براہِ راست حکومتی عہدے پر اور واپس صحافت میں چلے گئے۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ صحافت میں دوبارہ واپس جانے والے بضد ہیں کہ انہیں آزاد صحافی مانا جائے۔ ون وے ٹریفک نہ چلائیں۔ سب کو برابر کا موقع دیں۔

Related Posts