اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کے لیے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان سندھ ہاؤس منتقل کیا گیا۔
گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کی عبوری ضمانت میں 11 اپریل تک توسیع کردی تھی۔
ضمانت کے بعد پی پی پی کے ایم این اے کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کردیا۔ شہباز شریف