اسدعمر کا تین سالوں میں 55 لاکھ سے زائد ملازمتیں دینے کادعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلامی نامنظور مارچ کی مکمل حکمت عملی تیار ہے، اسد عمر
غلامی نامنظور مارچ کی مکمل حکمت عملی تیار ہے، اسد عمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے زراعت، صنعت اور تعمیرات سمیت پیداواری شعبوں میں تین سالوں میں 55 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اسد عمر نے کہا کہ 11 لاکھ افراد بیورو آف امیگریشن کے ذریعے روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں زراعت کے شعبے میں ملازمتوں میں 15 لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے پانچ سالہ دور حکومت میں سات سو کی کمی آئی تھی ۔

صنعتوں میں پی ایم ایل (ن) کے دور میں تقریباً 20 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ ہم نے اپنے تین سالہ دور میں 24 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کیں۔

اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ ​​حکومت کے مقابلے ہماری حکومت میں روزگار کی شرح میں باسٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:لوگ سمجھتے ہیں میں ریاستِ مدینہ کی بات ووٹ کیلئے کرتا ہوں۔وزیراعظم

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دس ملین ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ہم موجودہ پالیسیوں کے تسلسل کے ساتھ ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے جب کہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں توسیع ہو رہی ہے اور اب اسے مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Posts