کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 591.27 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 44928.3 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.33 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 16 کروڑ 52 لاکھ 30 ہزار 227 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر 183 روپے کی حد بھی کراس کر گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے باعث رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 84 پیسے مہنگی ہو گئی۔
مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی