وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکو ختم کرنے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ ہڑبڑاہٹ میں بہت ساری غلطیاں کرگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا۔
Today, as NCOC closes down, I want to congratulate the NCOC team & it’s ldership for a professional, nationally-coordinated response to the pandemic. As a result our Covid response was recognised by int agenciies & people in the field as one of the most successful globally.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2022
انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج این سی او سی بند ہو رہا ہے اور این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ طور پر مؤثر کام کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم جلدی میں دو جگہ پر غلطی بھی کرگئے جو کہ ٹوئٹر پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں۔
Looks like someone is writing his own tweets now ????????♀️ https://t.co/QdcV2aKUWu
— Reham Khan (@RehamKhan1) March 31, 2022
خان صاحب کو اب انگریزی بھی بھول گئی ہے pic.twitter.com/NB2xOeJXLM
— Hasan Kazmi (@hasankazmi_) March 31, 2022
یادرہے کہ ملک میں عالمی وبا کورونا سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ تمام ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا