پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، مہمان کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، مہمان کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، مہمان کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

لاہور: آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے عالمی وباء کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کل شب میچ کے بعد اور آج صبح دوبارہ کیے گئے تاہم سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی اسکواڈ کے 2 کرکٹرز اور ایک اسٹاف ممبر کا کووڈ 19 مثبت آیا تھا جس کے بعد ارکان آئسولیشن مکمل کررہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ سے قبل ہونے والا آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم آج کا ٹریننگ سیشن نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، آسٹریلین آل راونڈر میچل مارش سیریز سے باہر

قومی ٹیم نے آج شام ساڑھے 4 بجے ٹریننگ سیشن کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ ٹریننگ سیشن کو کس وجہ سے منسوخ کیا گیا اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ گزشتہ روز کھیلا گیا۔

پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی اور 3 میچوں کی سیزیر میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Related Posts