اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے، شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے، شہباز گل
اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن ناکام ہو چکی ہے، سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کریں گے، گھروں میں بیٹھی خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنا مناسب نہیں، خاتون اول کے خلاف زبان دارزی کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔

شہباز گِل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو خواتین پر جملے کسنا مناسب نہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے محترمہ بے نظیر بھٹو کی جعلی تصاویر پھینکیں، بے نظیر بھٹو اور ان کی والدہ کو گالیاں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے تین سال کے دوران بار بار خاتون اول کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، خاتون اول قوم کی بیٹی، ماں، بیوی اور مسلمان ہیں، وہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتیں اور نہ ہی کسی سرکاری عہدے پر تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم صفدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں، خواتین کو عزت دینا ہماری اقدار ہے، خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں ہر ماہ اسکینڈل آتا تھا، موجودہ حکومت کے خلاف کچھ نہیں ملا تو خاتون اول اور ان کی دوست فرح بی بی کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں، فرح بی بی اور ان کے شوہر کے پاس کوئی پارٹی یا سرکاری عہدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کرنے والوں کا مقصد وزیراعظم عمران خان پر حملہ آور ہونا ہے، ہماری خواتین رہنماؤں کا سیاسی انداز میں مقابلہ کریں، اگر فرح بی بی کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، صرف خاتون اول کو نشانہ بنانے کیلئے صرف الزام تراشی نہ کریں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے 16 ارب روپے شہباز شریف کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے، اس پیسے سے ان کی غیر سرکاری بیگمات کو گھر لے کر دیئے گئے، ہم اس چوری کی بات کرتے ہیں لیکن خواتین کو نشانہ نہیں بناتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ رہتے ہیں، ان کا اپنا اپنا عقیدہ ہے، اخلاقی اقدار پر بات کرنے سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے، کسی کے اعتقاد کو جادو منتر ٹونہ کہہ کر کسی کی توہین کرنے کا کوئی حق نہیں، کسی کے مذہبی عقائد سے متعلق بات کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس عمران خان کے خلاف اور کوئی بات نہیں ہے اس لئے آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ گھر میں گوشت جلایا جاتا ہے، اب سب اچھی طرح سے واقف ہیں کہ بنی گالا عمران خان صاحب کے گھر کو ایک ہی راستہ جاتا ہے اور وہاں سیکورٹی بھی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کے مشوروں پر عمل ہو جاتا تو ہمارے لیے مشکلات پیدا ہوتیں،رانا ثناء اللہ

میڈیا کو بھی اس کی خبر نہیں ہوتی، اتنے عرصے جب نوازشریف حکومت میں رہے تو انہوں نے اپنی 18 فیکٹریاں لگا لیں، عمران خان سرکاری پیسہ ذاتی استعمال میں نہیں لائے، ان کا کوئی کیمپ آفس نہیں، بنی گالہ اور لاہور کے گھر کا خرچہ خود اٹھاتے ہیں۔

Related Posts