اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ٹھیک نہیں تھا، مجھے معاف کردیں، ول اسمتھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اکیڈمی ایوارڈز میرا رویہ ٹھیک نہیں تھا، مجھے معاف کردیں، ول اسمتھ
اکیڈمی ایوارڈز میرا رویہ ٹھیک نہیں تھا، مجھے معاف کردیں، ول اسمتھ

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ول اسمتھ نے کرس راک کو آسکر تقریب کے دوران مُکا مارنے پر باضابطہ سوشل میڈیا پر جاری بیان کے ذریعے معذرت کرلی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنے معذرتی پیغام میں کہا کہ میں آپ سے عوامی طور پر معافی مانگتا ہوں کرس، میں غلط تھا اور اب میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور میری حرکت ایک ایسے شخص کی طرح نہیں تھی جیسا بننے کی میں کوشش کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Will Smith (@willsmith)

اُن کا کہنا تھا کہ ’تشدد کسی بھی صورت میں ہو وہ زہریلا اور تباہ کن ہے، کل رات کے اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔‘

ول اسمتھ نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مذاق کرنا آپ کا کام ہے لیکن جاڈا کی طبی حالت کے بارے میں ایک لطیفہ میرے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور میں نے جذباتی طور پر ردعمل ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ول اسمتھ کا کرس راک کو مکا، پاکستانی ستاروں کا ردعمل

واضح رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

گزشتہ دنوں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا، جس پر انہوں نے غصے میں کرس راک کو مکا دے ماراتھا۔

Related Posts