پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے سے صرف چند قدموں کی دوری پر ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچوں کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 4 ہزار رنز کے سنگ میل سے صرف 15 قدم دور ہیں، بابر اعظم ایک روزہ میچز کی 81 اننگوں میں 57 کی اوسط سے 3985 رن بنا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے اس فارمیٹ میں 14 سنچری اور 17 نصف سنچری بنائی ہیں، وہ اگلی 6 اننگز میں 15 رن اور بنالیتے ہیں تو سب سے تیز 4 ہزار رن بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔
مزید برآں پاکستان اور آسٹریلیا کے ایک روزہ میچز کا ریکارڈ دیکھیں تو اس میں آسٹریلوی ٹیم کافی آگے ہے، دونوں کے درمیان اب تک 104 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی ٹیم ہلکا نہ لے، وائٹ بال سیریز ہم ہی جیتیں گے، فخر زمان