عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا، پرویز الٰہی اگلے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا، پرویز الٰہی اگلے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے
عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا، پرویز الٰہی اگلے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے۔جس کی وفاقی وزیر نے تصدیق کردی۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھاکہ معاملات طے پاگئے ہیں۔خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی، اجلاس 31مارچ تک ملتوی

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے اور اب وہ تیسرے وزیراعظم ہوں گے جو عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔

Related Posts