آئی بی اے کراچی میں مخصوص طلباء کی نیم برہنہ لباس میں محفل رقص و سرور، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی بی اے کراچی میں ہم جنس پرستوں کی محفل رقص و سرور
آئی بی اے کراچی میں ہم جنس پرستوں کی محفل رقص و سرور

آئی بی اے کراچی میں زیر تعلیم بعض ہم جنس پرست طلبہ کی جانب سے رقص و سرور کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی ایک مخصوص تعداد نے شرکت کی اور کئی طلبہ رقص کی اس محفل میں نیم برہنہ لباس میں شریک ہوئے جس نے معاشرتی اقدار کی دھجیاں بکھیر دیں۔

حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے وابستہ بعض مبینہ ہم جنس پرست طلباء کی جانب سے رقص و سرور کی محفل منعقد کی گئی۔

پارٹی میں طلباء کی ایک مخصوص تعداد نے شرکت کی جبکہ کئی ایسے بھی تھے جو کہ نیم برہنہ لباس میں شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ اس پارٹی کا انعقاد جامعہ کراچی میں قائم آئی بی اے کراچی کے مرکزی کیمپس میں ہوا جس کے بعد والدین اور طلباء میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید برآں آئی بی اے کے اساتذہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں موجود سابق طلباء کی جانب سے اس واقعے کو انتہائی شرمناک قرار دیا گیا ہے، واقعے کو ملکی اور معاشرتی اقدار کے منافی کہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بورے والا میں بد بخت بیٹے کی فائرنگ، باپ جان کی بازی ہار گیا

اس ایونٹ کی ایک انتہائی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے کے بعد آئی بی اے اساتذہ اور طلباء کی جانب سے انتظامیہ کو بڑی تعداد میں ای میل کی گئیں جس میں اس ایونٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے معاملے پر سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

یہ سب کچھ ہم جنس پرست طلباء کی جانب سے آئی بی اے کیمپس سیکیورٹی کی موجودگی میں کیا گیا، تاہم انتظامیہ نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Related Posts