بورے والا میں بد بخت بیٹے کی فائرنگ، باپ جان کی بازی ہار گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بورے والا میں بد بخت بیٹے کی فائرنگ، باپ جان کی بازی ہار گیا
بورے والا میں بد بخت بیٹے کی فائرنگ، باپ جان کی بازی ہار گیا

وہاڑی: بورے والا میں بد بخت بیٹے نے معمولی تکرار پر پستول نکال کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی کے شہر بورے والا میں گھریلو جھگڑے اور معمولی تکرار کے بعد بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل آباد میں بیٹے نے گھر سے نکالنے پر باپ کو مار ڈالا

بورے والا پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول ریاض کی میت ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام رہی، پولیس نے گھر سے نکالنے پر باپ کو جان سے مارنے والے بیٹے اور اس کے دوست کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 فیصل آباد میں جنوری کے دوران بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر باپ کی جان لے لی۔ ملزم کے بھائی نے قتل کے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر قتل کا راز فاش ہوگیا۔

Related Posts