مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مہنگائی مکاؤ مارچ جلسے کے حوالے سے کہا کہ یہ مہنگائی مکاؤ مارچ دراصل حکومت بھگاؤ مارچ ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سازشی گرگٹ کے بدلتے رنگ تو دیکھو، زہریلی زبان قومی اداروں، سیاسی مخالفین پر زہر برسا رہی ہے۔
سازشی گرگٹ کے بدلتے رنگ ۔۔
زھریلی زبان قومی اداروں ،سیاسی مخالفین پر زھر برسا رھی ھےتمھارے شر سےقوم محفوظ ھےنہ ریاست
تم نے ملک کو کنگال اورعوام کو بدحال کیا
بُرے کو بُرے کے گھر تک پہنچائیں گے انشااللّٰہ
مہنگائ مکاؤ مارچ
حکومت بھگاؤ مارچ ھے— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 26, 2022
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کے شر سے نہ قوم محفوظ ہے اور نہ ریاست، آپ نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بُرے کو بُرے کے گھر تک پہنچائیں گے، انشااللّٰہ۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا، جس کی قیادت ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کررہی ہیں۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی تو فیروز پور روڈ پر پہنچیں ہیں، اسلام آباد پہنچیں گے تو حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہوگا، حکومت جا چکی ہے، بس خدا حافظ کہنے جا رہے ہیں، عمران خان کے پاس اب کوئی کارڈ نہیں ہے، انہیں چاہئے کہ عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو چاہئے کہ عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، مریم نواز