اسلام آباد میں پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر احمد کی موت زہر کھانے کے سبب واقع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل اقراء نذیر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو مل گئی ہے، اقراء نذیر کے خون کے نمونے و دیگر شواہد فارنزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اقراء کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔
پولیس حکام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ کانسٹیبل اقراء کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر ایس پی عارف شاہ کو گرفتار کیا جائے گا، اقراء نذیر نے زہر کھایا یا کھلایا گیا؟ اس بارے میں ایس پی عارف شاہ سے تحقیق کی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی عارف شاہ نے عبوری ضمانت لی تومنسوخ کرا کے گرفتار کریں گے، گزشتہ 3 ماہ میں عارف شاہ اور اقراء نذیر کی 900 سے زائد کالز ہوئی ہیں، اقراء نذیر گزشتہ جمعہ پولیس لائن سے عارف شاہ کی سرکاری رہائش گاہ گئی اور پھراسپتال لائی گئی، اقراء کی نیم بے ہوشی اور موت سمیت ایس پی عارف شاہ نے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: حوثی باغیوں کا جدہ پر میزائل حملہ، پیٹرول تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی