جام عبدالکریم کی گرفتاری کا مطالبہ، گورنر سندھ نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جام عبدالکریم کی گرفتاری کا مطالبہ، گورنر سندھ نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا
جام عبدالکریم کی گرفتاری کا مطالبہ، گورنر سندھ نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم این اے جام عبدالکریم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا ہے جس میں رکنِ قومی اسمبلی کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے نام تحریر کیے گئے خط میں رکنِ اسمبلی کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی) میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل میں مفرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم عمران خان کا نومبر میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان

گورنر سندھ کا ڈی جی ایف آئی اے کے نام خط میں کہنا ہے کہ جام عبدالکریم کا نام قتل کے مقدمے میں درج ہے۔ رکنِ اسمبلی کو وطن واپسی پر حراست میں لے کر متعلقہ عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی جام عبدالکریم کی گرفتاری کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر سندھ نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف ایک بار پھر جہانگیرترین سے مدد مانگ لی

پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ایم این اے جام عبدالکریم کو دبئی سے ووٹ ڈالنے کیلئے لایا جائے گا، لیکن ہم انہیں گرفتار کرلینگے۔ 

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کیلئے مدد بھی مانگی تھی۔ 

Related Posts