سدرہ امین کابیٹنگ اسٹائل، سچن ٹنڈولکر سے موازنہ کیا جا نے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سدرہ امین کابیٹنگ اسٹائل، سچن ٹنڈولکر سے موازنہ کیا جا نے لگا
سدرہ امین کابیٹنگ اسٹائل، سچن ٹنڈولکر سے موازنہ کیا جا نے لگا

لاہور: قومی ویمن کرکٹر سدرہ امین کی بیٹنگ کی صلاحیتوں، ان کے بیٹنگ اسٹائل کا موازنہ مایہ ناز بھارتی بیٹر سچن ٹنڈولکر سے کیا جانے لگا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے انگلینڈ سے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سدرہ امین کے بیٹنگ اسٹائل کا مایہ ناز بھارتی بیٹر سچن ٹنڈولکر سے موازنہ کیا جانے لگا۔

آئی سی سی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سدرہ امین کاموازنہ سچن ٹنڈولکر سے کیا گیا۔سدرہ امین نے نیٹ سکیور کی طرف سے 15 ویں اوور کی دوسری گیند کھیلتے ہوئے مڈ آن کی طرف ایک شاندار ڈرائیو کھیلی۔

آئی سی سی اور ٹورنامنٹ کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل نے شاٹ کی ویڈیو پوسٹ کی اور اس کا موازنہ سچن کے ٹریڈ مارک اسٹائل سے کیا، ویڈیو کے عنوان میں کہا گیا کہ یہ آپ کو کس کی یاد دلارہا ہے؟

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹ سے ہرا دیا، گرین شرٹس 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، صرف تین بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 پر پہنچ گئے

انگلش ٹیم نے ہدف بیسویں اوور میں ایک وکٹ پر پورا کردیا، میگاایونٹ میں پاکستان ویمنز کی چھ میچز میں یہ پانچویں شکست ہے، ٹیم اپنا آخری میچ ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Related Posts