اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈاکوؤں کا ٹولہ 30سال سے ملک لوٹ رہا ہے۔قوم 27مارچ کو باہر نکلے۔وزیراعظم