اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ 30سال سے مسلسل ملک لوٹ رہا ہے۔ قوم 27 مارچ کو باہر نکلے۔وزیر اعظم نے او آئی سی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں قوم کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھانے سے اتفاق پر ہی امت کے اتحاد کی عکاسی ہوتی ہے۔
استعفیٰ نہیں دوں گا، اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیں گے، وزیراعظم
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر و فلسطین کے منصفانہ حل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ افغانستان کے انسانی المیے، اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کی حالتِ زار کا مقابلہ کرنے پر بھی اتفاقِ رائے پایا گیا۔
As CFM Chair, ???????? will promote partnerships for unity, justice and development to strengthen the voice of the Ummah globally.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 24, 2022