سوشل میڈیا لوگوں کو احساس کمتری میں مبتلا کرتا ہے، کبریٰ خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا لوگوں کو احساس کمتری میں مبتلا کرتا ہے، کبریٰ خان
سوشل میڈیا لوگوں کو احساس کمتری میں مبتلا کرتا ہے، کبریٰ خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا کو نشہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کو احساس کمتری میں مبتلا کرتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ایک انٹریو میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے مختلف موضوعات کے حوالے سے بات کی ۔

کبریٰ خان نے سوشل میڈیا کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک لعنت ہے جو لوگوں کو ڈپریشن میں مبتلا کردیتا ہے اور وہ دوسروں کی اچھی اچھی چیزیں دیکھ کر احسا س کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اردگرد موجود لوگوں کی اکثریت سوشل میڈیا کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہے جس کو دیکھو اسے ڈپریشن، پریشانی اور گھبراہٹ ہے اور میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ اس میں سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار کارتک آریان کو لڑکیوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کردیا

اداکارہ کبریٰ خان نے مزید کہا کہ نقصانات کے علاوہ سوشل میڈیا کے اپنے فوائد بھی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے اداکاروں کو کسی بھی پروجیکٹ کے بعد پذیرائی اور فوری ردِ عمل بھی ملتا ہے۔

انٹرویو کے دوران کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے کہا کہ میرے خیال میں جب آپ اپنی ذاتی زندگی کی چیزیں سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں تو آپ لوگوں کو خود ہی اپنے اوپر بات کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کسی کو بھی سوشل میڈیا پر اتنی ہی چیزیں ڈالنی چاہئیں کہ جن کے بارے میں وہ بعد میں تنقید برداشت کرسکے۔

Related Posts