کیا آپ جانتے ہیں کہ دن میں سونا آپ کو خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ دن میں سونا آپ کو خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ دن میں سونا آپ کو خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے؟

ہمارے اردگرد موجوداکثر لوگوں کو دن میں سونے کی عادت ہوتی ہے اور خاص طور پر بوڑھوں کو تو بہت زیادہ ہوتی ہے۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ دن کے وقت تواتر کے ساتھ سونا بوڑھوں میں ڈیمنشیا کے خطرے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

محققین کو ایک تحقیق میں دوپہر کی نیند اور یادداشت جانے والی بیماری کے درمیان ایک تعلق معلوم ہوا جس کو انہوں نے مسائل زدہ چکر قرار دیا۔

ہارورڈ یونیورسٹی اور یونیورستی آف کیلیفورنیا کے محققین نے 80 سال سے زائد عمر کے سیکڑوں بوڑھے افراد کا ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک مطالعہ کیا۔

تحقیق کے تنائج میں معلوم ہوا کہ وہ بوڑھے لوگ جو دن میں ایک بار سویا کرتے تھے ان میں الزائمر کا مرض ہونے کے امکانات 40 فی صد زیادہ تھے۔

خیال رہے کہ اس معاملے میں نیند کا دورانیہ بھی بہت اہم تھا۔ وہ افراد جو روزانہ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ کی نیند لیا کرتے تھے ان کو اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ تھا۔

تحقیق کے دوران محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈیمنشیا کسی فرد میں پنپنے کے بعد اس کو مزید نیند لینے پر مجبور کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فالج یا ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟

مزید برآں تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر یوئی لینگ کا کہنا تھا کہ تحقیق میں اتنے شواہد نہیں تھے کہ یہ ثابت کیا جائے کہ نیند دماغ کی عمر بڑھاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن دن کے وقت زیادہ نیند شاید عمر تیزی سے بڑھنے یا کاگنیٹِو ایجنگ پروسیس کے تیز ہونے کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے۔

Related Posts