کراچی کے علاقے گذری میں گیس دھماکہ، 4 افراد جھلس کر زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے گذری میں گیس دھماکہ، 4 افراد جھلس کر زخمی
کراچی کے علاقے گذری میں گیس دھماکہ، 4 افراد جھلس کر زخمی

کراچی میں گذری کے رہائشی علاقے میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذری میں گیس دھماکے کے باعث جھلسنے والے 4 افراد میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نصیر آباد میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق

سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں چاروں زخمی افراد کو طبی امداد مہیا کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لیکیج سے ہوا۔ زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے مغرب میں واقع ضلع نصیر آباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔

 نصیر آباد میں گزشتہ روز دھماکے کے نتیجے میں واٹر ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جاں بحق ہونے والے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی میت ڈیرہ مراد جمالی کے ٹراؤما سینٹر منتقل کردی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ محسوس ہوتا ہے۔ 

Related Posts