مردان میں گھر کی چھت گر گئی، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مردان میں گھر کی چھت گر گئی، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
مردان میں گھر کی چھت گر گئی، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مردان میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے کے باعث 2 بچے اور 1 مرد جاں بحق ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 4 بیٹیاں جاں بحق، 2 افرادزخمی

چھت کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ تینوں افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس خیبر پختونخوا میں چھت گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پشاور میں مکان کی چھت گر جانے کے باعث ماں اور 4 بیٹیوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

جنوری میں افسوسناک واقعہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں انقلاب کالونی تہکال کے مقام پر پیش آیا۔ چھت گرنے کے باعث ماں 4 بیٹیوں سمیت مکان کے ملبے میں دب کر جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے 12 جنوری کو زخمی ہونے والے 2 افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جنہیں طبی امداد مہیا کی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر تھی۔ 

Related Posts