جلسے روکنے کی درخواست، اپوزیشن رہنما سپریم کورٹ میں آج پیش ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلسے روکنے کی درخواست، اپوزیشن رہنما سپریم کورٹ میں آج پیش ہونگے
جلسے روکنے کی درخواست، اپوزیشن رہنما سپریم کورٹ میں آج پیش ہونگے

سپریم کورٹ بار کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں جلسے روکنے کی درخواست پر عدالتِ عظمیٰ میں سماعت آج ہوگی جس کے دوران اپوزیشن رہنما بھی پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج جلسے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوگی۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن رہنما آپس میں مشاورت کے بعد پیشی کیلئے حاضر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

او آئی سی سیکریٹری جنرل اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنما سپریم کورٹ میں پیش ہو کر اپنا مؤقف بیان کریں گے۔ واضح رہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف حکومت صدارتی ریفرنس بھی آج ہی دائر کرے گی۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو طلب کرلیا۔ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر سیاسی رسہ کشی سپریم کورٹ تک جا پہنچی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف پیپلز پارٹی عدالتِ عظمیٰ میں پٹیشن دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو آج ہی دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ 

Related Posts