اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ مختلف مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم پاکستان پہنچ گئے۔ معزز مہمان کا ائیرپورٹ پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔ انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ عبدالقادر جیلانی بھی اسلام آباد پہنچے جہاں پاکستانی حکام نے انہیں خوش آمدید کہا۔
او آئی سی ٹریفک پلان، اسلام آباد میں ریڈ زون سمیت مختلف علاقے آج سے بند