بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ماہاکی شدت میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maha cyclone
بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میںبننے والا طوفان " ماہا " مزید شدت اختیار کرنے لگا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ماہا نامی سمندری طوفان کراچی سے 795کلو میٹر دور جنوب میں موجود ہے۔

بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں بننے والا طوفان  ماہا  مزید شدت اختیار کرنے لگا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ماہا نامی سمندری طوفان کراچی سے 795کلو میٹر دور جنوب میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں رواں برس کے چوتھے سمندری طوفان ماہا کا رخ بحیرہ عرب میں شمال مغرب کی جانب ہے،اور اس کے مرکز میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار120سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جاپہنچی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان ماہا مزید شدت اختیار کرکے شدید ترین سمندری طوفان میں بدل جائےگااور بعد میں یہ طوفان شمال مشرق میں بھارتی گجرات کی جانب رُخ کرے گا۔

سمندری طوفان ماہا شدت کے پہلے درجے کیٹگری ون میں شامل ہوگیاہے جب کہ پیر کو یہ مزید طاقتورہوکر کیٹگری 3 میں جاسکتا ہے،محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ ماہا طوفان اس وقت کراچی سے 795 کلو میڑ دور جنوب میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ماہا سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں تاہم کراچی میں تیز ہواؤں اوربارش کاامکان ہے۔

Related Posts