تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین اسمبلی کو نوٹسزجاری کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین اسمبلی کو نوٹسزجاری کردیئے
تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین اسمبلی کو نوٹسزجاری کردیئے

پاکستان تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

شوکاز نوٹس پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے بعدازاں شوکاز نوٹس میں منحرف اراکین سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

نوٹس نور عالم خان ، افضل ڈاھانڈ لاشیر وسیر ، راجہ ریاض کو جاری کیے گئے۔احمد حسین ڈیہڑ ، قاسم نون، غفارر وٹو ، عامر طلال گوپانگ اور باسط سلطان ،وجیہہ قمر ، رمیش کمار ، نزہٹ پٹھان اور ریاض مزاری کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے۔

مزید برآں نوٹس میں منحرف اراکین کو 7 روز میں معافی مانگ کرغیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت، 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تجارتی خسارہ کم ہوا، درآمدات میں کمی، برآمدات سب سے زیادہ ہیں۔وزیراعظم

خیال رہے کہ نوٹس میں اراکین کو 26 مارچ دن 2 بجےسے پہلے پارٹی چیئرمین کے سامنے پیش ہونے کی مہلت دی گئی ہے۔

Related Posts