پاکستان میں کورونا کے 483نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 483نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 483نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 483نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 2 مزید شہری انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 21 ہزار 513افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 328افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار، مودی صحتیابی کیلئے دعاگو

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 39ہزار67 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.23 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 71لاکھ 12ہزار 283ہو گئی جبکہ کورونا کے 503مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 857مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 75 ہزار 473ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 15 ہزار 712رہ گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 73 ہزار 347، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 324، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 18 ہزار 583، اسلام آباد 1 لاکھ 34ہزار 930، بلوچستان 35ہزار 458، آزاد کشمیر 43 ہزار 209اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 662کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار547 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 307، اسلام آباد میں 1ہزار22، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts