مریم نواز کی سیاسی میدان میں واپسی، جلسے سے خطاب کی تیاری کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz to address public rally on March 22 in Swat

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کئی روز کی خاموشی کے بعد 22 مارچ کو سوات میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے مطابق سوات کا جلسہ خیبرپختونخوا کی سیاست کو ایک نیا رخ دے گا۔22 مارچ 2022 کو سوات میں عوامی اجتماع سے مریم نواز کے خطاب کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے مرکز میں اٹھنے والا سیاسی طوفان کے پی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تہس نہس کردیگا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اپنے ٹرمپ کارڈز کھولنا شروع کردیئے، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 28 ایم این ایز کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کرنے کی اطلاعات سامنے آگئیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کا منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی پر غور

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 17 ایم این ایز نے پاکستان مسلم لیگ ن، 8 نے پاکستان پیپلز پارٹی اور تین نے جے یو آئی ف کے ساتھ وفاداری کا وعدہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے تین وفاقی وزرا بھی وزیراعظم عمران خان کے ڈوبتے جہاز سے کودنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جو اراکین سندھ ہاؤس میں اس وقت قیام پذیر ہیں ان میں راجہ ریاض، نواب شیر وسیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، نور عالم خان، ریاض مزاری، باسط بخاری، خواجہ شیراز، احمد حسن ڈیہڑ، نزہت پٹھان، رمیش کمار اور وجیہہ اکرم،رمیز خان شامل ہیں۔

Related Posts