کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے5 بچے جاں بحق ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے5 بچے جاں بحق ہوگئے
کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے5 بچے جاں بحق ہوگئے

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگر کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جن میں چار بہن بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ ایک جھونپڑی میں لگی تھی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق رحیم یار خان سے ہےجن کی میتیں اُن کے آبائی علاقے روانہ کی جائینگی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں، مرنے والوں میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں جن کی شناخت 12 سالہ صائمہ، 11 سالہ فرحان، 9 سالہ کامران اور 8 سالہ طیبہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 4 سالہ زیبا زخمی ہوئی تھی جو بعد ازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف ایک بار پھر جہانگیرترین سے مدد مانگ لی

مزید برآں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت بچے جھونپڑیوں میں ہی موجود تھے جبکہ اُن کے والدین کام پر گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 5 جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئی ہیں تاہم فائر بریگیڈ کے 2 ٹینڈرز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

Related Posts