کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے مدد مانگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے لندن میں موجود جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا اور ملک میں جاری سیاسی صورتحال بالخصوص وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس نکتے پر اتفاق کیا کہ ملک زیادہ دیر تک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ملک کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کی دھمکی دیدی