اسلام آباد: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا ہونے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوں، ایک بہترین ٹیسٹ دیکھنے کو ملا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہوں، ایک بہترین ٹیسٹ دیکھنے کو ملا، ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی دیکھنے کو ملی۔
انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کا ایک ہدف تھا، میچ نہیں ہارنا، ایسے میچز آپ کے کردار کا، آپ کے اعصاب، آپ کی ٹیم کا امتحان لیتے ہیں، پاکستان کو دو دن کھیلنا تھا اور انہوں نے کرکے دکھایا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ رضوان نے ٹیل کے ساتھ بہت اچھی کرکٹ کھیلی، امید ہے آخری ٹیسٹ میں حوصلے کے ساتھ کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ کی کارکردگی سے پاکستان کے حوصلے بلند ہوئے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا