حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، محمد زبیر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، محمد زبیر
حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، محمد زبیر

کراچی: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور نائب صدر مریم نوازکے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر،سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہاہے حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، اگلی حکومت کے لیے ایٹم بم بچھا کر جارہی ہے، معیشت ٹھیک کرنے میں بڑا وقت لگے گا۔

مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی، اس کے فیٹف پربہت اثرات پڑیں گے، ضروری ہے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے،حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ46 سو ارب روپے بجٹ کا خسارہ کرنے والوں نے ایک بجلی کا پلانٹ نہیں لگایا، اس حکومت میں 60 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے، تاریخی مہنگائی ہے، پاکستان میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ مہنگائی زیادہ ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، ارجنٹینا اور ترکی میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے،ملکی معیشت کا عمران خان نے بیڑا غرق کردیا ہے،عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کا سرمایہ بھی خراب کردیا ہے۔

یہ حکومت ایٹم بم بچھا کر جارہی ہے، آئی ایم ایف سے تین سال میں 3 ملین ڈالر لئے ہیں،جو وعدے آئی ایم ایف سے کئے تھے۔ وہ پورے نہیں کئے، حکومت کہہ رہی ہے کہ 43سو ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے پی آئی اے میں 50 ارب کا نقصان کیا، 60 لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے،یہ سفر شروع ہوا کہ جب خان صاحب کہا کرتے تھے کہ مہنگائی ہو تو حکومت چور ہوتی ہے،پاکستان مہنگائی میں اس وقت تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں وزیر اعظم تبلیغ کرنے نہیں آتا، معیشت بہتر کرنے آتا ہے،آپ کے دورمیں ہندوستان کشمیر لے گیا۔ آپ کی آواز نہیں نکلی،خان صاحب معیشت کو اتنا بگاڑ کر جارہے ہیں کہ اس کو ٹھیک کرنے کے لیے وقت لگے گااور مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاکہ قیمتوں کا تعلق عوام سے ہوتا ہے، وزیر اعظم نے کل کہا کہ میں تو قیمتوں کے لئے آیا ہی نہیں تھا،ہمیں پتہ ہوتا تو عدم اعتماد میں سب سے پہلے یہی کہتے،یورپی یونین کے حوالے سے جو بات کی ہے اور ان کی کلاس لی ہے جب کہ ہماری سب سے زیادہ معیشت یورپی یونین سے چلتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے روک دیا

انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں کا وعدہ کہاں گیا، 50 لاکھ گھر کہاں ہیں، حکومت جانے میں بس تقریبا ایک ہفتہ ہے، سی پیک لگا کر گئے تھے، جہاں سے انویسٹمنٹ آنی تھی اسے ختم کردیاگیا،پاکستانی عوام کو مہنگائی کے حوالے سے بہت نیچے پہنچا دیا۔

Related Posts