لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کا تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

رحیم یار خان: لیاقت پور میں ٹرالر اور کار کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں یہ افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ کار تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر کچلی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

شکارپور، انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹریلر کا تصادم، 22 افراد زخمی

تیز رفتار ٹرالر چلاتے ہوئے ڈرائیور کونیند آگئی تھی جس کے باعث ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر کے تصادم کے باعث 22 افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ 

شکار پور میں 7روز قبل خانپور انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور مسافر کوچ آپس میں ٹکرا گئے۔ خوفناک حادثے کے باعث 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک تھی۔حادثے کا شکار مسافر کوچ بہاولپور سے کوئٹہ جارہی تھی۔

Related Posts