متحدہ نے حکومت چھوڑنے کیلئے اپوزیشن سے کون کون سے مطالبات منوالئے؟، ضمانت کس نے دی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The MQM is ready to leave the government

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطے تیز ، ایم کیوایم کے اہم مطالبات مان لئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری ایم کیو ایم کو سندھ حکومت کا حصہ بنانے کو تیار ہیں،تحریری معاہدہ کرنے سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مجوزہ معاہدے کی ضامن مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) ہوں گی۔

مزید پڑھیں:تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے، احسن اقبال

ذرائع کے مطابق دیہی اور شہری سندھ سے متعلق ایم کیو ایم کے مطالبات پر عمل ہوگا، مرکز اور صوبے کی حکومتوں میں ایم کیو ایم بھی حصہ دار ہو گی، اس کے علاوہ گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے تمام مطالبات کی منظوری سے متعلق معاملات طے پانے کے بعد حکومت میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ایم کیو ایم کا بھی پیر کو بڑا اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم بطور خاص کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز آئے تھے اور سیاسی معاملات پر گفت و شنید کی گئی تھی۔وزیر اعظم کے دورے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پہلے مسلم لیگ (ق) کی قیادت اور پھر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔

Related Posts