روس کا پولینڈ کے قریب فضائی حملہ، یوکرین کے فوجی اڈے پر 35افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کا پولینڈ کے قریب فضائی حملہ، یوکرین کے فوجی اڈے پر 35افراد ہلاک
روس کا پولینڈ کے قریب فضائی حملہ، یوکرین کے فوجی اڈے پر 35افراد ہلاک

کیف: روس نے یوکرین کے شہر لویف کے قریب واقع فوجی اڈے پر فضائی حملہ کرکے 35 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ لویف کے پولینڈ کی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ چھڑنے کے خدشات پیدا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر لویف کے علاوہ جنوبی شہر میکو لائف پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 مزید افراد ہلاک ہوئے۔ روسی افواج یوکرینی دارالحکومت کیف کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چین اور بھارت کا سرحدی معاملات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اپنے ایک ویڈیو بیان میں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا گزشتہ شب کہنا تھا کہ روس یوکرین پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ماریوپول کی بندرگاہ پر بھی حملے جاری ہیں۔

یوکرین کے مغرب میں پولینڈ کے ساتھ سرحد کے قریب حالیہ حملے میں فوجی تربیتی میدان پر میزائل فائر کیے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولینڈ کی سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر فضائی حملے میں 35افراد ہلاک ہوئے۔

حملے کے دوران 134 افراد زخمی بھی ہوئے۔ امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے انسٹرکٹرز یوکرینی افواج کو تربیت فراہم کر رہے تھے۔ میکو لائف میں حالیہ حملے میں 9افراد ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ روز ہسپتال اور آنکھوں کے کلینک پر آتشزدگی بھی ہوئی۔

اب تک یوکرین اور روس کی جنگ میں 1500 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ لاکھوں افراد کو نکالنے کی کوششیں بار بار ناکامی سے دوچار ہوئیں۔ روسی افواج نے تاحال ماریوپول کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ 

Related Posts