مارول کے اسپائیڈر مین سے لے کر اپیل ٹی وی شو فاونڈیشن تک ایک لہر پیدا کرنیوالی پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان اپنے اگلے ہالی ووڈ پراجیکٹ “لارڈ کرزن کی حویلی “میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں، جو کہ اداکار انشومن جھا کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہوگی۔
فلم کی شوٹنگ یوکے میں کی گئی ہے اور زوہا اس فل میں ارجن مارتھر (میڈ ان ہیون) رسیکا ڈوگل(مرزا پور، دہلی کرائم) اور پاریش پاہوجا(ٹنڈیو) کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، جس کی کہانی بیکاس مشرا نے تحریر کی ہے۔
زوہا اپنے جوش و جذبے کو بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ انشومان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا، میں ہمیشہ شکرگزار رہوں گی کہ انھوں نے اپنے پسندیدہ کرداروں میں سے ایک کے ساتھ مجھ پر بھروسہ کیا اور اور مجھے اسے اپنابنانے کی اجازت دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شوبز ستارے ثنا جاوید کے حق میں بول پڑے