معید یوسف کا پاکستانی حدود میں گرنیوالے بھارتی میزائل پر تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معید یوسف کا پاکستانی حدود میں گرنے والے میزائل پر تحقیقات کا مطالبہ
معید یوسف کا پاکستانی حدود میں گرنے والے میزائل پر تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے پاکستانی حدود میں گرنے والے بھارتی میزائل کے معاملے پر عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  3 روز قبل بھارت کی جانب سے ایک سپر سونک پراجیکٹائل تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں کے قریب گر گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں گرنے والا میزائل ہمارا تھا، بھارت نے اعتراف کرلیا

مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کو آگہی دینے کی بھی زحمت گوارہ نہ کی۔ میزائل سے بڑے پیمانے پر پاکستانی شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ بھارت کا یہ بیان کہ یہ ان کا میزائل تھا، پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد منظرِ عام پر آیا۔ اگر یہ حادثہ ہے تو بھارت جوہری صلاحیت پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیسے کرسکتا ہے؟

ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ روئیے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری دنیا کے امن و استحکام کیلئے بیدار ہوجائے۔ 

Related Posts