سیکورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Security forces kill four terrorists during IBOs in North Waziristan

راولپنڈی :سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی ڈرون مار گرایا۔

مزید پڑھیں:دو مختلف کارروائیوں میں 7دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو اس واقعے کی وضاحت دینی ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں وہ 3 منٹ اور 24 سیکنڈ تک رہا اور اس کے خلاف ضروری کارروائی بروقت کرلی گئی، اڑنے والی چیز ممکنہ طور پر غیر مسلح تھی، ہم اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کررہے۔

Related Posts