کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔ 100 انڈیکس 164.61 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 43042.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج دوران کاروبار 0.38 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 22 لاکھ 31 ہزار 20 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو تیس ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا عمل ناقص ہے،میاں زاہد حسین