پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے آسٹریلیا کو 459 رنز پر ڈھیر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے آسٹریلیا کو 459 رنز پر ڈھیر کردیا
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پاکستان نے آسٹریلیا کو 459 رنز پر ڈھیر کردیا

راولپنڈی: ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 459 رنز پر ڈھیر کردیا، جس کے بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا پر 17 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی بولرز نے کھیل کی شروعات میں ہی کینگروز کو قابو کرلیا جبکہ کھیل کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹ کے نقصان پر 449 رنز سے کیا۔

455 کے مجموعے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور ان کے بعد 459 کے اسکور پر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو ایل بھی ڈبلیو کردیا۔

459 اسکور پر ہی نعمان علی نے نتھن لیون کو تین رنز پر پویلین بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 360رنز بنا لیے

مزید برآں پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے سب سے زیادہ 6 وکٹیں لیں جب کہ شاہین آٖفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

Related Posts